فیصل آباد،غیر قانونی مقیم مزید 60افغان شہریوں کو حراست میں لے کر کیمپ پہنچا دیا گیا

Apr 05, 2025 | 22:17:PM
فیصل آباد،غیر قانونی مقیم مزید 60افغان شہریوں کو حراست میں لے کر کیمپ پہنچا دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب مقبول)فیصل آباد میں غیر قانونی طورپر مقیم مزید 60افغان شہری کیمپ میں پہنچا دیئے گئے، ان کو دو روز میں ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 52 افغان شہریوں کے پاس افغانی شناختی کارڈ بھی موجود تھے، اور  وہ افغان شہری عرصہ دراز سے مہاجر کارڈ پر فیصل آباد میں مقیم تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات مرد وخواتین اور بچوں سمیت 142  افغانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔مجموعی طور فیصل آباد میں 1444 افغان شہریوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

حالیہ پکڑے جانیوالے افعانی شہریوں کی اگلی کھیپ دو روز میں ڈی پورٹ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر کورونا میں مبتلا