کراچی کی سینٹرل جیل میں صدر آصف زرداری کی صحتیابی کیلئے قرآن خوانی

Apr 05, 2025 | 22:53:PM

(عاجز جمالی)کراچی کی سینٹرل جیل میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحتیابی کیلئے قرآن خوانی کرائی گئی۔

صدر مملکت کیلئے دعائیہ تقریب کراچی سینٹرل جیل کی مدینہ مسجد میں منعقد کی گئی،ڈی آئی جی جیل کراچی حسن سھتو،ایس ایس پی عبدلکریم عباسی اور دیگر افسران تقریب میں شریک ہوئے۔

اعلیٰ جیل حکام کی موجودگی میں آصف علی زرداری کی صحتیابی کے لیے قرآن خوانی اور دعا کرائی گئی ہے

مزیدخبریں