سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے احتساب کمیٹی کو جواب جمع کرا دیا

Apr 05, 2025 | 23:02:PM
سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے احتساب کمیٹی کو جواب جمع کرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر بابر سواتی نے پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی کو کرپشن الزامات پر جواب جمع کرادیا۔

ذرائع کے مطابق کرپشن ثابت ہونے پر پارٹی سپیکر کو عہدہ چھوڑنے کا کہے گی، عہدہ نہ چھوڑنے پر سپیکر کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بےگناہ ثابت ہونے پر سپیکر اور اعظم سواتی میں صلح کا ٹاسک وزیراعلیٰ کو دے دیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ بےقاعدگیاں ثابت ہونے پر سپیکر کو انہیں درست کرنے اور غلط فیصلے واپسی لینے کا وقت دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سپیکر بابر سلیم کے خلاف بھرتیوں اور پروموشنز میں بےقاعدگیوں کے الزامات ہیں۔
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: