پابندیوں کے باوجود بھارت کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہا:عمران خان

Aug 05, 2021 | 11:19:AM
پابندیوں کے باوجود بھارت کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہا:عمران خان
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے لئے بھارت نے پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ پابندیوں کے باوجود بھارت کشمیری عوام کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہا۔

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے 2 سال مکمل ہونے پروزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام  میں کہا کہ قابض افواج کی جانب سے ماورائے عدالت قتل ، حراست میں تشدد اور کشمیریوں کے گھر نذر آتش کئے ،بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق پامال کرنے کی انتہا کی، 5 اگست کے بھارتی اقدامات کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہیں یہ اقدامات اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہیں، کشمیری عوام اور بین الاقوامی برادری نے ان اقدامات کو بھرپور انداز میں یکسرمسترد کیا ہے، عالمی فورمز اور تنظیموں کی جانب سے ان غیرقانونی اقدامات پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔پاکستان مقبوضہ کشمیرکے عوام کی بے مثال جرأت، لازوال قربانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مقبوضہ کشمیر کی عوام جائز حق خودارادیت کے حصول کیلئے پرعزم جدوجہد کررہے ہیں۔ بھارت کے تمام یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات،سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی اور کالعدم اقدامات ہیں۔ پاکستان عالمی فورمز اور تنظیموں سےکشمیری عوام کے خلاف جرائم پربھارت کا محاسبہ کرنے کا زور دیتا ہے۔ بھارت مقبوضہ وادی کا جغرافیائی ڈھانچہ تبدیل کرنے کیلئے انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں میں مصروف ہے، غیر قانونی تسلط کشمیریوں کا عزم متزلزل نہیں کرسکا، پاکستان نہتے عوام کی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تنازع کے منصفانہ حل تک ہر ممکن معاونت جاری رکھیں گے۔ 5 اگست 2019 کو بھارت کے ڈومیسائل قواعد اور اراضی ملکیت کے قوانین سے متعلق دیگر اقدامات کا مقصد غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے جغرافیائی ڈھانچے کو تبدیل کرنا اور کشمیریوں کو ان کی اپنی ہی سر زمین پر اقلیت میں بدلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 60افراد جاں بحق۔۔ 5661 نئے مریض رپورٹ