کشمیر کے حل سے ہی خطے میں امن اور استحکام آ سکتا ہے:آرمی چیف

Aug 05, 2021 | 11:50:AM

(24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے.کشمیر کے حل سے ہی خطے میں امن اور استحکام آ سکتا ہے۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم استحصال کشمیر پر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا غیر انسانی محاصرہ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جا رہا ہے۔کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کئے بغیر امن ممکن نہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں سلامتی کا بحران علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

مزیدخبریں