’شوہر سے تحفظ فراہم کیا جائے‘خاتون کی دہائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سوشل میڈیا پر ویشا نامی خاتون نے اپنے شوہر کے بارے میں دہائی دیتے ہوئے کہا کہ خاتون کو شوہر سے تحفظ فراہم کیا جائے، خاتون کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے شوہر پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
انسٹاگرام پر ویشا ابوبکر کا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا جارہا ہے جس میں وہ اپنی پریشان کن ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔ویشا ابوبکر نے اپنے بیان میں 7 سالہ ازدواجی زندگی کو بدترین قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے مجبور ہوکر شوہر کو چھوڑا اور بیٹی کو ساتھ لے گئیں۔
View this post on Instagram
ویشا نے دعویٰ کیا کہ دو دن بعد شوہر کو اس بات کا علم ہوا جس پر شوہر نے ٹارگٹ کلر کو پیچھے لگوایا لیکن ناکامی پر شوہر نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو وائرل کردیا۔
خاتون نے الزام عائد کیا کہ شوہر کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں اور وہ انہیں قتل کرانا چاہتا ہے۔خاتون نے اپنے ویڈیو بیان کے ذریعے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا اعلان: اب منرل واٹر کی بوتل نہیں ملے گی