(24نیوز)راولپنڈی میں پیمپرز بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ کو 9 گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بجھایا نہ جاسکا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے روات میں پیمپرز بنانے والی فیکٹری میں کافی ٹائم گزرنے کے باوجود لگی آگ کو بجھایا نہیں جا سکا۔فیکٹری میں پلاسٹک کے اسٹاک کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’شوہر سے تحفظ فراہم کیا جائے‘خاتون کی دہائی