محبتاں سچیاں۔۔67 سالہ شخص نے 19 سالہ لڑکی سےشادی رچا لی

Aug 05, 2021 | 13:08:PM
محبتاں سچیاں۔۔67 سالہ شخص نے 19 سالہ لڑکی سےشادی رچا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اکثر کہا جاتا ہے کہ پیار اندھا ہوتا ہے مگر دور جدید کا عشق تو عمر کا فرق  بھی نہیں دیکھتا۔ بھارت کے ضلع ہریانہ میں ایک 67 سالہ شخص نے 19 سالہ لڑکی سے شادی  کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  شادی کے بعد دونوں عدالت پہنچ  گئے اور موقف اختیار کیا کہ انہیں اپنی اولاد سے جان کا خطرہ ہے اس لئے عدالت انہیں تحفظ فراہم کرے۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ بچی کی حفاظت کی جائے اور بزرگ شخص کے بارے میں مکمل تفتیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:منشیات کیس۔درخواست مسترد۔بھارتی  اداکارہ ممتا کلکرنی کی حالت کیسی؟ جانیے
  اس حوالے سے متعلقہ ڈی ایس پی رتن دیپ بالی  کا کہنا ہے کہ لو میرج کرنے والے بزرگ اور لڑکی دونوں پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں۔ لڑکی کے کنبے کا گاؤں میں اراضی کا تنازع تھا اور لو میرج کرنے والے بزرگ ان کی مدد کرنے جاتا تھا جہاں دونوں میں تعلق پیدا ہوا جو بعد ازاں محبت میں بدل گیا۔


یادرہے67 سالہ شخص کے سات بچے ہیں اور سب شادی شدہ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:کروڑوں  کا نقصان۔۔شلپا شیٹھی  پریشان۔۔ایک اور بری خبر سامنے آ گئی