فلیٹ سے 2 بہنوں کی لاشیں برآمد ۔۔خودکشی کیوں کی؟وجہ جانیے!

Aug 05, 2021 | 13:36:PM
فلیٹ سے 2 بہنوں کی لاشیں برآمد ۔۔خودکشی کیوں کی؟وجہ جانیے!
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک)اکثر سننے میں آتا ہے کہ بیروزگاری سے تنگ آکرکسی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیامگر بعص اوقات وجہ کچھ اور ہی ہوتی ہے اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں 2 بہنوں نےآمدن کا واحد ذریعہ ٹیوشن سنٹر  کورونا کے باعث بند ہونے کے باعث  خود کشی کرلی ، ان کا دنیا میں اور کوئی نہ تھا۔ٹیوشن میں بچوں کو پڑھا کر اپنا گزر بسر کیا کرتی تھیں،حالات اس قدر خراب ہوئے کہ دونوں نے دنیا ہی چھوڑ دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ان دو بہنوں کے والد کافی عرصہ قبل وفات پا چکے تھے جبکہ والدہ بھی چند سال پہلے چل بسیں ۔ دونوں بہنیں معاشرے سے الگ تھلگ رہتی تھیں اور بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی تھیں ، ان کی آمدن کا واحد ذریعہ یہی ٹیوشن پڑھانا تھا جو کورونا کے باعث بند ہو گیا۔دونوں بہنوں کی لاشیں ایرولی سیکٹر دس میں واقع ساگردرشن سوسائٹی میں ان کے فلیٹ سے ملیں۔

یہ بھی پڑھیں:منشیات کیس۔درخواست مسترد۔بھارتی  اداکارہ ممتا کلکرنی کی حالت کیسی؟ جانیے
 دونوں بہنوں نے جمعہ کے روز سے ہی فلیٹ کا دروازہ نہیں کھولا اور جب پیر کی شام گھر سے بو آنے لگی تو لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔بڑی بہن لکشمی پنتھاری کی عمر 33سال تھی اور اس کی لاش پنکھے سے جھول رہی تھی جبکہ چھوٹی بہن اسینہا پنتھاری 26برس کی تھی اس کی لاش کچن کے پنکھے سے جھول رہی تھی۔پولیس  نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں:محبتاں سچیاں۔۔67 سالہ شخص نے 19 سالہ لڑکی سےشادی رچا لی