(ویب ڈیسک)بھارت کے شہر مہاراشٹر کے پال گھر ضلع کے ویرار میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 2 بیٹیوں نے کورونا کے خوف سے والد کی لاش کو تین دنوں تک گھر میں رکھا ۔اس دوران ایک بیٹی نے خودکشی کرلی جبکہ خودکشی کی کوشش کرنے والی دوسری بیٹی کو بچالیا گیا ۔
پولیس کے مطابق بیٹیوں کو ڈر تھا کہ والد کی موت کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور پازیٹیو پائے جانے پر انہیں الگ کرکے بند کردیا دیا جائے گا،ریٹائرڈ راشن افسر ہری داس سہرکر کی مسخ شدہ لاش بدھ کو ویرار کے گوکل قصبہ میں ان کے گھر سے ملی ۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب سہرکر کی چھوٹی بیٹی نے دن میں نواپور میں سمندر میں چھلانگ لگادی اور مقامی لوگوں نے اس کو بچالیا ۔
یہ بھی پڑھیں: فلیٹ سے 2 بہنوں کی لاشیں برآمد ۔۔خودکشی کیوں کی؟وجہ جانیے!
تفتیش سے پتہ چلا کہ سہرکر کی اتوار کو گھر پر ہی موت ہوگئی تھی جس کے بعد اہل خانہ نے اس ڈر سے ان کی لاش کو گھر پر رکھ دیا کہ وہ کورونا کی زد میں نہ آجائیں ۔ مرنے والے شخص کی بڑی بیٹی نے کورونا کے خوف سے نواپور میں سمندر میں کود کر خودکشی کرلی اور اس کی لاش منگل کو پولیس نے برآمد کرلی جبکہ چھوٹی بیٹی نے اسی طرح خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن اس کو بچالیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منشیات کیس۔درخواست مسترد۔بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی کی حالت کیسی؟ جانیے