(24نیوز)محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے وزارت داخلہ میں خصوصی اجلاس، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمدنے اجلاس کی صدارت کی ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وفاقی حکومت،،پنجاب، بلوچستان ، جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے بھی شرکت کی ،محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،وفاقی حکومت امن وامان کے حوالے سے تمام وسائل مہیا اور سہولیات فراہم کریگی۔
وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائینگی،حساس علاقوں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے،شیخ رشید نے کہا ہے کہ امن و امان کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی دارالحکومتوں کا دورہ بھی کرونگا، دوران محرم مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں دھماکا