(24 نیوز) آئی جی پنجاب کی جانب سی سی پی اوز ،ڈی پی اوز اورسپروائزری افسروں کوحتمی وارننگ،جائز مقدمہ درج نہ کرنے پرڈی پی اوز کیخلاف کارروائی کاحکم دیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی کی ہدایات کے باوجود اندراج مقدمہ کی شرح بہتر نہ ہو سکی جس پر آئی جی پنجاب کی جانب سے سپروائزری افسروں سے شدید ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے، آئی جی پنجاب نےجائز مقدمہ درج نہ کرنے پرڈی پی اوز، ڈویڑنل ایس پیز اورسپروائزری افسروں کےخلاف کارروائی کا حکم دیا۔
آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ درخواست پر کارروائی نہ کی گئی تو شوکاز نوٹس جاری ہوگا، مقدمات کی رجسٹریشن پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ، واضح رہے کہ مقدمہ کے عدم اندراج پرپہلے ہی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ کی روتے ہوئے ویڈیو دیکھ کر مداح پریشان
جائز مقدمہ درج نہ کرنے پر کس کیخلاف کارروائی ہو گی۔۔ آئی جی کا اہم بیان
Aug 05, 2021 | 17:17:PM