9سالہ بچی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل ۔لاش جلا دی گئی

Aug 05, 2021 | 18:42:PM
 9سالہ بچی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل ۔لاش جلا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 
 (نیوز ایجنسی)بھارت میں ایک نو سالہ بچی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل اور پھرجلا دیا گیا۔ بچی پانی لینے کے لئے شمشان گھاٹ گئی تھی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے ایک پجاری سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بچی کے ساتھ مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل کرکے نذر آتش کردینے کے واقعے کے خلاف لوگوں میں زبردست غم و غصہ پھیل گیا ہے اور اس معاملے نے سیاسی رخ بھی اختیار کرلیا ہے۔
بھارت میں انتہائی پسماندہ ذات سمجھی جانے والی دلت برادری کی اس بچی کے والد کا کہنا تھا کہ اتوار شام تقریبا ًساڑھے پانچ بجے ان کی نو سالہ بیٹی شمشان گھاٹ میں لگے ہوئے واٹر کولر سے پانی لینے گئی تھی، جس کے بعد وہ واپس نہیں لوٹی۔ پنڈت نے کچھ لوگوں کو بھیج کر میری بیوی کو بلوایا اور بتایا کہ ہماری بیٹی اب زندہ نہیں رہی، جب پوچھا کہ کیا ہوا تو پنڈت نے کہا کہ واٹر کولر میں کرنٹ آنے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔
 پنڈت رادھے شیام نے ہم سے ایک کاغذ پر دستخط کرنے کے لئے کہا لیکن جب ہم نے انکار کردیا تو زبردستی میری بیٹی کو نذر آتش کردیا۔ ہم نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن بیٹی کا جلا ہوا صرف ایک پاﺅں بچ سکا۔
 بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے نے سیاسی رخ بھی اختیار کرلیا ہے۔ متعدد سیاسی رہنماؤں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے لئے مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ دہلی میں قانون و انتظام کی ذمہ داری مرکزی وزارت داخلہ کے پاس ہے۔کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے متاثرہ کنبے سے ملاقات کی۔ انہوں نے بعد میں کہاکہ متاثرہ کنبہ صرف انصاف چاہتا ہے، کچھ اور نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں انصاف نہیں مل رہا ہے اور انہیں مدد کی ضرورت ہے۔ ہم ان کی مدد کریں گے۔ راہول گاندھی اس وقت تک ان کے ساتھ کھڑا ہے جب تک انہیں انصاف نہیں مل جاتا۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی متاثرہ کنبے سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا، والدین نے اپنی جس بچی کو کھو دیا اس کا بدل نہیں ہوسکتا لیکن دہلی حکومت امداد کے طور پر دس لاکھ روپے دے گی اور واقعے کی مجسٹریٹ کے ذریعہ انکوائری کرائے گی تاکہ مجرموں کو قرار واقعی سزا مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں۔ادا کا رہ لا را دتہ نے اندرا گاندھی کا روپ دھار لیا۔۔ویڈیو وا ئرل