(24نیوز)برطانیہ نے بھارت کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بحرین، قطر، یو اے ای بھی ریڈ سے امبر لسٹ میں شامل جبکہ پاکستان بدستور ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں سے قرنطینہ کی مد میں زائد رقم وصول کی جائے گی۔ ایک بالغ شخص کے قرنطینہ کے اخراجات 1,750 سے بڑھ کر 2,285 پاﺅنڈ ہوجائیں گے جبکہ دوسرے بالغ شخص کے لیے 1,430 پاﺅنڈ ادا کرنا ہوں گے۔
ادھرلندن میں پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نہ نکالنے پر آن لائن پٹیشن دائر کر دی گئی۔چند گھنٹوں میں ہی 61 ہزار سے زائد افراد نے پٹیشن کے حق میں دستخط کر د یئے ۔پٹیشن میں برٹش پاکستانیوں کے ریڈ لسٹ سے متاثرہ افراد کے تحفظات کے بارے میںبتایا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایک لاکھ سے زائد دستخط ہونے پر برطانوی پارلیمنٹ میں اس پر بحث کا آغاز ہوگا۔
واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت کورونا کی صورتحال بہت خطر ناک ہے جبکہ پاکستان میں صورتحال بہت بہتر ہے جس کا اعترای دنیا کر رہی ہے لیکن اس کے با وجود برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔۔صدر مملکت عارف علوی