(ما نیٹرنگ ڈیسک) مہاراشٹر میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے کہ گھر والوں کی جانب سے شادی کی اجازت نہ ملنے پر نوجوان جوڑے نے خود کشی کرلی۔ بعد ازاں گھر والوں کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو بعد از مرگ دونوں کی شادی کردی۔
بھارتی میڈیا کی رپو رٹ کے مطابق ضلع جل گاؤں کا 22 سالہ مکیش اور نیہا ایک دوسرے کو پسند کرتے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔گھر والوں نے شادی کی اجازت نہیں دی جس پر اس پریمی جوڑے نے پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔
ان کی موت کے بعد گھر والوں کو اس بات کا بہت دکھ ہوا اور انہوں نے دونوں کی آخری خواہش پوری کرنے کیلئے ان کی بعد از مرگ علامتی طور پر شادی کردی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹوکیو اولمپکس۔۔ ویمنز ہاکی میں بھارت کو شکست۔۔ ارجنٹینا کی ٹیم فا ئنل کھیلے گی