افغانستان میں طاقت کے ذریعے اقتدار کا حصول منظور نہیں۔۔پاکستان

Aug 05, 2021 | 19:27:PM
 افغانستان میں طاقت کے ذریعے اقتدار کا حصول منظور نہیں۔۔پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں طاقت کے زور پر اقتدار کے حصول کو تسلیم نہیں کرے گا۔
امریکا کے دورے پر موجود معید یوسف نے واشنگٹن میں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کو اب عسکری فتح کی کوشش نہیں کرنی چاہئے اور مستقبل میں کسی بھی مذاکرات میں وسیع تر حلقوں سے افغان نمائندوں کو شامل کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے طالبان پر پاکستان کے مبینہ اثر و رسوخ کے استعمال کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس جو بھی محدود اثر و رسوخ تھا ہم نے استعمال کر لیا ہے۔ اب غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد منطقی طور پر یہ اثر و رسوخ کم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو بھی یہ چیز سمجھنی چاہئے کہ سیاسی سمجھوتے میں امریکا کا مفاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔لو میرج کے خواہشمند جوڑ ے کی خودکشی۔۔گھر والوں نے بعد از مر گ علامتی شا دی کروادی