( مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے عبدالقیوم نیازی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں موٹرسائیکل چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر تحریک انصاف کا جھنڈا بھی لگا ہوا ہے۔
ان کے پیچھے تحریک انصاف کے کئی کارکن بھی موٹر سائیکل پر سوار ہیں۔اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ویڈیو میں وزیراعظم آزاد کشمیر عبد القیوم نیاز ی پارلیمنٹ جا ر ہے ہیں۔
یاد رہے کہ آئین کے آرٹیکل 13کے تحت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں 13 ویں وزیراعظم کے انتخاب کے لئے رائے شماری کرائی گئی۔ ایوان نے کثرت رائے سے سردار عبدالقیوم نیازی کو منتخب کرلیا۔اسمبلی کے 53 میں سے 48 ارکان نے ووٹ ڈالا۔ عبدالقیوم نیازی کو 33 جب کہ اپوزیشن کے امیدوار لطیف اکبر کو 15 ووٹ ملے۔
اسمبلی میں تحریک انصاف کے 32 اراکین ہیں جس کا مطلب ہے کہ عبدالقیوم نیازی کو ایک ووٹ زیادہ ملا۔ عبد القیوم نیازی سے ایوان صدر میں صدر سردار مسعود خان نے ان سے حلف لیا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ صبا قمر کی پنجاب یونیورسٹی آمد۔۔ مگر کس لئے