قو می ٹیم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے جمیکا میں جم کر پریکٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریزکی تیاری کیلئے جمیکا میں یکجا ہوکر بیٹنگ،بولنگ اورفیلڈنگ کی مشقیں کیں، سیریز کا پہلا ٹیسٹ بارہ اگست سے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق میزبان ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزایک صفرسے جیتنے کے بعد پاکستان نے ٹیسٹ سیریزکی تیاری شروع کردی۔ کپتان بابراعظم سمیت ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں حصہ لینے والے کرکٹرز اورپاکستان سے ٹیسٹ سکواڈ میں منتخب کئے گئے ہیں۔ اورانہوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کی زیرنگرانی3 گھنٹے بھرپورٹریننگ کی۔ جس کے دوران خامیوں کودورکرنے کی کوشش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:لو میرج کے خواہشمند جوڑ ے کی خودکشی۔۔گھر والوں نے بعد از مر گ علامتی شا دی کروادی