کے پی ایل کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز

Aug 05, 2021 | 20:05:PM
کے پی ایل کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کے پی ایل کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی ایل انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ  750، 1500، 2000اور 2500کے ٹکٹس فروخت کیلئے پیش کیے گئے ہیں جبکہ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چھ ٹکٹس خریدے جاسکتے ہیں۔مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام 8 انکلوژرز میں داخلے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ شائقین کرکٹ سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں بیٹھ سکیں گے۔

مظفر آباد اسٹیدیم میں دس ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے لیکن انتظامیہ نے صرف 30 فیصد افراد کو اسٹیڈیم سے براہ راست میچ دیکھنے کی اجازت دی ہے۔

یا د رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا میچ 6 اگست کو شاہد آفریدی کی راولا کوٹ اور شعیب ملک کی میر پور رائلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پا پ گلو کا رہ ریا نا امیر ترین خاتون گلو کا ری سے نہیں بنیں۔۔اہم انکشافات