وہ دور گیا ۔۔ طالبان اب ماضی کی طرح حکومت نہیں بنا سکتے۔۔افغان صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افغانستان میں طالبان کے بڑھتے حملوں کے پیش نظر صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ملک کی سکیورٹی فورسز میں نئے اہلکار بھرتی کرنے کا موجودہ طریقہ کار پیچیدہ ہے جسے آسان اور تیز تر بنانے کی ضرورت ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی محل میں صوبائی کونسلز کے رابطہ ارکان سے ملاقات میں انھوں نے سکیورٹی حکام کو اگلے تین ہفتوں میں خصوصی فورسز میں مزید تین ہزار اہلکار بھرتی کرنے کی ہدایت بھی کی ۔انہوں نے طالبان پر ملک میں انتشار اور تفریق پھیلانے کا الزام عائد کیا۔
اشرف غنی نے سکیورٹی صورتحال میں بہتری کے اپنے شش ماہی منصوبے کا اعلان بھی کیا اور صوبائی کونسلز کے نمائندگان پر اپنے اپنے صوبوں میں نئے فورسز اہلکاروں کی بھرتی کے لئے زور دیا تاکہ حکومت کو مدد فراہم کی جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سوچنا غلطی ہو گی کہ طالبان ماضی کی طرح افغانستان میں حکومت بنا سکتے ہیں،اب ایسا ممکن نہیں رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔17 سا ل کی عمر میں ایسا حادثہ ہو گیا کہ اندر سے کر چی کر چی ہو گئی۔۔کبریٰ خان کا انکشاف