افغان صورتحال ۔۔ سلامتی کونسل کا اجلاس کل بھارت کی صدارت میں ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )افغانستان میں طالبان حملوں میں شدت آنے اور متعدد اضلاع جنگجوﺅں کے قبضے میں جانے کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس کل (جمعہ ) ہوگا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اجلاس بھارت کی زیرِ صدارت ہو گا اور اقوامِ متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب ٹی ایس تریمورتی اس کی سربراہی کریں گے۔افغان حکومت نے دو دن قبل سلامتی کونسل سے افغانستان پر ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔افغان وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے بات چیت میں اس اجلاس کو بلانے کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے حالیہ واقعات پر جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ افغانستان میں امارات اسلامی کی بحالی کی حمایت نہیں کرتی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان کو افغانستان میں طالبان کے بڑھتے ہوئے حملوں کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے تشدد پر شدید تشویش ہے اور وہ تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
یہ بھی پڑھیں۔17 سا ل کی عمر میں ایسا حادثہ ہو گیا کہ اندر سے کر چی کر چی ہو گئی۔۔کبریٰ خان کا انکشاف