نواز شریف کے لئے بری خبر۔۔برطانیہ نے اہم اعلان کر دیا

Aug 05, 2021 | 20:43:PM

(24نیوز)برطانیہ نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔تاہم نواز شریف کے پاس اپیل کا حق موجود ہے۔ 
 واضح رہے کہ نواز شریف پانامہ کیس میں سزا یافتہ ہیں اور دوران قید بیمار ہو گئے تھے جس وجہ سے وہ علاج کیلئے لندن گئے تھے ۔عدالت نے انہیں 6 ہفتے کیلئے لندن جانے کی اجازت دی تھی اور نواز شریف شہباز شریف کی ضمانت پر لندن گئے تھے تاہم نواز شریف تا حال لندن میں مقیم ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ حکومت نواز شریف کی وطن واپسی چاہتی ہے تاکہ یہاں آکر وہ اپنی سزا پوری کریں۔ اس کا خیال ہے کہ نواز شریف حکومت کو دھوکہ دے کر علاج کے بہانے لندن گئے تھے اس حوالے سے حکومت برطانوی حکومت سے رابطے میں ہے مگر مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے نواز شریف کی واپسی ممکن نہیں تھی،اب جبکہ ویزے کی مدت ختم ہو رہی ہے اور اگر نواز شریف اپیل کرتے ہیں اور ان کی اپیل مسترد ہو جاتی ہے تو نواز شریف کو وطن واپس آنا پڑے گا۔

نواز شریف کا پاسپورٹ حکومت پہلے ہی منسوخ کر چکی ہے ۔سفری دستاویزات کے لیے نواز شریف کو حکومت سےرابطہ کرنا پڑےگا۔برطانوی حکام نے پاسپورٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کی۔اپیل مسترد ہونے پرنواز شریف برطانوی عدالت سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں۔اجے دیوگن کو اپنے سا تھ ہیرو دیکھ کر بہت غصہ آیا۔۔ ادا کا رہ کاجو ل

مزیدخبریں