عبدالرشید دوستم وطن پہنچ گئے۔۔طالبان سے مقابلے کیلئے پیپلز فورسز کی قیادت سنبھال لی

Aug 05, 2021 | 21:04:PM

 (24نیوز)افغانستان کے سابق نائب صدر جنرل عبدالرشید دوستم علاج کی غرض سے ترکی میں ایک طویل وقت گزارنے کے بعد افغانستان واپس پہنچ گئے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ان کی پارٹی جنبشِ ملی کے ایک رہنما اور ہائی کونسل برائے مفاہمت کے ڈپٹی سربراہ عنایت اللہ بابر فرہمند نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ دوستم ترکی میں علاج کروانے کے بعد واپس آ گئے ہیں۔جنرل دوستم واپسی پر اپنے آبائی صوبہ جوزجان گئے جہاں انھوں نے طالبان کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پیپلز فورسز کی قیادت سنبھال لی ہے۔
عبدالرشید دوستم 1990 کی دہائی میں طالبان کے خلاف مزاحمت میں اہم رہنما رہ چکے ہیں۔ ان کا طالبان کے خلاف موقف ہمیشہ سخت رہا ہے۔عبدالرشید دوستم افغانستان کی ایک متنازع شخصیت ہیں اور ان پر دسمبر 2001 میں سینکڑوں طالبان قیدیوں کو دم گھونٹ کر یا فائرنگ کے ذریعے ہلاک کرنے کا الزام ہے تاہم وہ اس واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔خدا نے مرد کو افضل بنا کر تخلیق کیا ۔۔ بحث فضول ہے۔۔نور بخاری

مزیدخبریں