(24 نیوز) رحیم یار خان میں شرپسندوں کی جانب سے مندر میں توڑ پھوڑ کے معاملے کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان ہندو کونسل کے پیٹرن ان چیف ڈاکٹر رمیش کمار نے آج اسلام آباد میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد سے ملاقات کی اور رحیم یار خان کے گاو¿ں بھونگ میں مندر پر ہونے والے ’حملے‘ سے متعلق گفتگو کی۔
سپریم کورٹ کے مطابق اس معاملے پر چیف جسٹس گلزار احمدنے گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کی سماعت جمعہ 6 اگست 2021 کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں مقرر کردی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب کو واقعے کے حوالے سے رپورٹ کے ہمراہ طلب کرلیا ہے جبکہ ڈاکٹر رمیش کمار کو بھی سماعت کے موقع پر طلب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کین سائنو ویکسین کی قیمت مقرر۔۔ نوٹیفکیشن جاری