نواز شریف کا ویزہ۔۔فیصلے کیخلاف اپیل میں جائیں گے۔۔ حسین نواز

Aug 05, 2021 | 21:44:PM
نواز شریف کا ویزہ۔۔فیصلے کیخلاف اپیل میں جائیں گے۔۔ حسین نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شریف خاندان نے میاں نوازشریف کے ویزے کی درخواست مسترد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوم آفس کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر یں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی برطانیہ میںویزے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ان کے صاحبزادے حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ ہوم آفس کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔
واضح رہے کہ برطانیہ نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی تاہم نواز شریف کے پاس اپیل کا حق موجود ہے۔ 
 یاد رہے کہ نواز شریف پانامہ کیس میں سزا یافتہ ہیں اور دوران قید بیمار ہو گئے تھے جس وجہ سے وہ علاج کیلئے لندن گئے تھے۔عدالت نے انہیں 6 ہفتے کیلئے لندن جانے کی اجازت دی تھی اور نواز شریف شہباز شریف کی ضمانت پر لندن گئے تھے تاہم نواز شریف تا حال لندن میں مقیم ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ حکومت نواز شریف کی وطن واپسی چاہتی ہے تاکہ یہاں آکر وہ اپنی سزا پوری کریں۔ اس کا خیال ہے کہ نواز شریف حکومت کو دھوکہ دے کر علاج کے بہانے لندن گئے تھے اس حوالے سے حکومت برطانوی حکومت سے رابطے میں ہے مگر مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے نواز شریف کی واپسی ممکن نہیں تھی،اب جبکہ ویزے کی مدت ختم ہو رہی ہے اور اگر نواز شریف اپیل کرتے ہیں اور ان کی اپیل مسترد ہو جاتی ہے تو نواز شریف کو وطن واپس آنا پڑے گا۔
نواز شریف کا پاسپورٹ حکومت پہلے ہی منسوخ کر چکی ہے۔سفری دستاویزات کے لیے نواز شریف کو حکومت سےرابطہ کرنا پڑےگا۔برطانوی حکام نے پاسپورٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کی۔اپیل مسترد ہونے پرنواز شریف برطانوی عدالت سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے لئے بری خبر۔۔برطانیہ نے اہم اعلان کر دیا