وزیربلدیات کے پی کے اکبر ایوب خان کا استعفیٰ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کامران بنگش نے وزیر بلدیات کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی۔
تفصیلات کے مطابق کامران بنگش نے بتایا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے اکبر ایوب خان کا استعفیٰ منظورکرلیا جس کے بعد انہیں ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب اکبر ایوب نے اپنے استعفے میں صحت اور حلقہ انتخاب کی مصروفیات کو مستعفی ہونے کی وجہ بتایا ہے۔
اکبر ایوب نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں خدمات انجام دینا اعزاز تھا، وزارت کے لئے اعتماد پر وزیراعلیٰ کا ذاتی طور پر مشکور ہوں تاہم اب اپنے حلقہ انتخاب اور صحت پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا ویزہ۔۔فیصلے کیخلاف اپیل میں جائیں گے۔۔ حسین نواز