نا ک کٹی اداکا رہ سارہ علی خا ن سے متعلق اہم خبر آگئی

Aug 05, 2021 | 22:14:PM
نا ک کٹی اداکا رہ سارہ علی خا ن سے متعلق اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک)با لی وڈ کے چھو ٹے نوا ب سیف علی خا ن کی لا ڈلی بیٹی  اداکارہ سارہ علی خان کی طرف سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں ان کی ناک پر پٹی لگی ہوتی ہے۔ اپنی اس پوسٹ میں سارہ علی خان نے بتایا کہ وہ اپنی ناک زخمی کر بیٹھی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اب سارہ کی پھوپھی صبا علی خان نے ان کی حالت کے متعلق ان کے مداحوں کو  تازہ صو رتحا ل سے آگا ہ کر دیا ہے۔

بھا رتی میڈیا کے مطابق سارہ علی خان کی اس پوسٹ پر کمنٹس میں صبا علی خان نے لوگوں کو جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سارہ علی خان کی حالت اب بہت بہتر ہے۔ 

یا د رہے کہ  سارہ علی خان نے اپنی زخمی ناک کی ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا تھا کہ ”سوری اماں، ابا اور اِگی۔ ناک کاٹ دی میں نے۔ “ ویڈیو میں خود کو ہی مخاطب کرتے ہوئے سارہ کہتی ہیں کہ ”ناک ناک؟ میری ناک آﺅٹ۔“ یہ کہتے ہوئے وہ اپنی ناک سے پٹی ہٹا دیتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خا ن کی اس تصویر کے پیچھے چھپا را ز سامنے آگیا