نائیجیریا ۔۔ اغوا کاروں کا80بچوں کی رہائی کیلئے تاوان کا مطالبہ

Aug 05, 2021 | 23:14:PM

 (24نیوز)نائیجیریا کے شمالی علاقے میں بورڈنگ اسکول سے اغوا ہونے والے 80 بچوں کی رہائی کے لئے مذاکرات کرانے والے پادری نے کہاہے کہ اغوا کاروں نے رہائی کے لیے فی بچہ 10لاکھ نائرا تاوان طلب کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی ریاست کڈونا میں واقع بیٹھل باپسٹ ہائی اسکول پر حملہ کرکے بچوں کو اغوا کیا گیا تھا، جو شمال مغربی نائیجیریا میں دسمبر سے اب تک اسکولوں سے بچوں کے اغوا کی 10 ویں واردات تھی اور حکام نے اس واقعے کی ذمہ داری بھی اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث بدنام گینگ پر عائد کی تھی۔
مذاکرات میں شامل پاردی آئٹے جوزف حیاب نے ٹیلی فون پر گفتگو میں بتایا کہ اغوا کار وں کے ساتھ رہ جانے والے باقی 80 بچوں کو آزاد کرنے کے لئے فی بچہ 10 لاکھ نائرا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ اغوا کاروں نے گزشتہ ماہ 28 بچوں کو رہا کیا تھا، اس سے پہلے 28 بچوں کو بازیابی کے لئے کی گئی کارروائی کے دو روز بعد رہا کیا گیا تھا لیکن باقی81 بچے تاحال ان کی قید میں ہیں۔
پاردی آئٹے جوزف حیاب نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ 28 بچوں کی رہائی سے قبل 3 طالب علم فرار ہوگئے تھے لیکن انہیں نامعلوم شخص کی جانب سے جنگل میں دوبارہ اغوا کرلیا گیا، جس نے تاوان کا مطالبہ کیا اور بچوں کے والدین نے 10 لاکھ نائرا بطور تاوان ادا کیا تھا۔
نائیجیرین حکام نے اغوا کی وارداتوں کو مسلح ڈکیتیوں سے منسوب کیا ہے جو تاوان کی رقم کی تلاش میں ہیں۔نائیجیریا میں مسلح گروپوں کے لیے اسکول بڑے پیمانے پر اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کا ہدف بن چکے ہیں۔اس سے قبل اس طرح اغوا کی وارداتیں عسکریت پسند گروپ بوکو حرام نے شروع کیں بعدازاں یہ مغربی افریقہ کی طرف چلے گئے لیکن یہ حربہ اب دیگر جرائم پیشہ گروپس نے اپنا لیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔نا ک کٹی اداکا رہ سارہ علی خا ن سے متعلق اہم خبر آگئی

مزیدخبریں