ہیلو ہیلو ۔۔ ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد چھو ٹے میا ں کا بڑے میاں سے ٹیلی فونک را بطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد شہباز شریف کا اپنے بھائی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ٹیلی فون پر محمد نوازشریف سے رابطہ ہوا ہے۔ شہباز شریف نے نواز شریف سے برطانوی ہوم آفس کے فیصلے سے متعلق بات چیت کی اور نوازشریف نے شہبازشریف کو فیصلے پر قانونی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق نوازشریف نے بتایا کہ ان کے وکلا نے ہوم آفس کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے، اپیل میں نواز شریف کی طبی وجوہات اور علاج کی بنا پر برطانیہ میں قیام کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔
ن لیگ کے مطابق شہبازشریف نے نواز شریف سے اصرار کیا کہ وہ مکمل علاج اور ڈاکٹروں سے اجازت ملنے تک برطانیہ میں ہی قیام کریں، قوم اور پارٹی کو آپ کی صحت وسلامتی سب سے زیادہ عزیز اور مقدم ہے، قوم اور پارٹی آپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔
یا د رہےکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی برطانیہ میں 6 ماہ قیام کے ویزےکی مدت ختم ہو چکی تھی جس پر انہوں نے اپنے علاج کے سلسلے میں برطانیہ میں مزید قیام کے لیے ویزا میں توسیع کی درخواست کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:نا ک کٹی اداکا رہ سارہ علی خا ن سے متعلق اہم خبر آگئی