سابق گورنرعمرسرفراز چیمہ کو بڑا عہدہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز کو چیمہ کو بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفرا ز چیمہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی برائے اطلاعات لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔عمر سرفراز چیمہ تحریک انصاف کے پرانے کارکن ہیں جوگزشتہ کچھ عرصے تک گورنر پنجاب کے فرائض سرانجام دیتے رہے ۔عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب میں ن لیگ بہت ٹف ٹائم دیا ۔اب پنجاب میں عمر سرفراز چیمہ کو اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے ذرائع کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کو معاون خصوصی برائے اطلاعات کی ذمہ داری دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کامل علی آغا مشکل میں پھنس گئے