(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گارنٹی دیتا ہوں کے پی، پنجاب اسمبلی تحلیل کریں تو قومی اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔
ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنا نے کہا کہ پی ٹی آئی آج کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کریں کل قومی اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
انہوں نے کہا کہ کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کریں قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کرا دیں، ایسی صورت میں یقین دہانی کراتا ہوں ضمنی الیکشن نہیں عام انتخابات ہوں گے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ داعی رہے ہیں اپوزیشن قومی اسمبلی سے چلی جائے تو ضمنی الیکشن ممکن نہیں مخلص ہیں تو صبح اسمبلیاں توڑیں اور عام انتخابات کی طرف بڑھیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے بھی رانا ثنااللہ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آج کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کریں کل عام انتخابات کا اعلان کر دیں گے۔