احتساب قومی خزانے پر بوجھ بنا رہا ، جاوید اقبال کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات منظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) احتساب قومی خزانے پر بوجھ بنا رہا، سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کڑوروں کی تنخواہ اور مراعات لیتے رہے، تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو جھٹکا: الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی 2017 سے 2022 تک کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ جاوید اقبال کی بحثیت چیئرمین نیب ماہانہ تںخواہ 12 لاکھ 39 ہزار تھی۔
اسی طرح سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کا ماہانہ ٹیلی فون الاؤنس 6 ہزار روہے جبکہ ماہانہ رہائشی الاونس 68 ہزار روپے تھا۔ 4 سال 8 ماہ کی مدت ملازمت میں سابق چیئرمین نیب نے 7 کروڑ 3 لاکھ سے زائد تںخواہ لی جبکہ ٹیلی فون الاؤنس 3 لاکھ 40 ہزار اور ہاؤس الاؤنس کی مد میں 38 لاکھ 58 ہزار سے زائد وصول کیا۔