(ویب ڈیسک) پولیس نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو بے گناہ قرار دے دیا۔
لاہور پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد اور شفقت محمود سمیت دیگر کو بے گناہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو جھٹکا: الیکشن کمیشن کا بڑا اعلان
عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر تھانہ شفیق آباد، شاہدرہ، گلبرگ اور بھاٹی گیٹ میں مقدمات درج تھے جب کہ پولیس نے مقدمے سے انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم کر دیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو اب ان مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری مطلوب نہیں۔
پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے ضمانتوں کی درخواستیں واپس لے لیں۔