شجاعت حسین کا پرویز الہٰی کو سرپرائز، بڑی خبر آگئی

Aug 05, 2022 | 12:38:PM

(24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کمیشن کے فیصلے تک کسی بھی اقدام کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی، الیکشن کمیشن کے فیصلے تک اسٹیس کو برقرار رہے گا۔

 الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے درخواست پر سماعت کی۔ چوہدری شجاعت کے وکیل عمر اسلم نے اپنے دلائل میں کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا ایک نام نہاد اجلاس ہوا، جس میں پارٹی صدر اور سیکریٹری جنرل کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو بڑا ریلیف مل گیا

وکیل نے موقف اپنایا کہ سی ڈبلیو سی کے اجلاس کے حوالے سے پنجاب کے سیکریٹری کامل علی آغا نے ایک لیٹر جاری کیا، ضابطہ کے تحت الیکشن کمیشن کو ایسی کسی تبدیلی سے آگاہ نہیں کیا گیا، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا طریقہ کار پارٹی آئین کے آرٹیکل 43 میں درج ہے۔

چوہدری شجاعت کے وکیل عمر اسلم نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی میں 150 ارکان جنرل کونسل نامزد کرتی ہے، کمیٹی میں پچاس ارکان پارٹی صدر کے نامزد کردہ ہوتے ہیں، جنرل کونسل کی جانب سے 150 ارکان کے انتخاب کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں، سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے پاس پارٹی صدر کو ہٹانے کا کوئی اختیار نہیں، پارٹی صدر صرف مستعفی ہو سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست پر ق لیگ کے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سامعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں