چودھری شجاعت کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چودھری شجاعت حسین کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں آج مسلم لیگ ق کا پارٹی الیکشن روکنے کے لیے چودھری شجاعت کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔
دوران سماعت چودھری شجاعت کے وکیل نے بتایا کہ 28 جولائی کو سوشل میڈیا پر بغیر دستخط شدہ خط ملا۔ جس سے معلوم ہوا کہ پارٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہے، اس اجلاس میں پارٹی کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو ہٹا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر پر بجلیاں گرا دیں
الیکشن کمیشن نے تمام دلائل سن کے تمام فریقوں کو نوٹس جاری کردیے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت تک چودھری شجاعت حسین کو پارٹی سربراہ اور طارق بشیر چیمہ کو سیکرٹری جنرل برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ کیس کی آئندہ سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 اگست کو ق لیگ کے انٹراپارٹی الیکشن بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔