پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری، گورنر پنجاب کا بڑا اعلان

Aug 05, 2022 | 15:48:PM
پنجاب کابینہ ،تقریب حلف برداری، گورنر پنجاب ،بڑا اعلان
کیپشن: گورنرپنجاب بلیغ الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب میں تحریک انصاف نے حکومت بنانے کے بعد کابینہ کا اعلان کردیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کابینہ کے اعلان کے بعد پہلا مسئلہ وزرا کی تقریب حلف برداری کا تھا۔

سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں تھیں کہ گورنر پنجاب پی ٹی آئی کے وزرا سے حلف نہیں لیں گے۔ لیکن اب سیاسی میدان میں پی ٹی آئی اور ن لیگ میں برف پگھلنے لگی ہے۔ ذرائع نے اچھی خبر یہ دی ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف

بتایا گیاہے کہ وزیر اعظم نے گورنر پنجاب کو ہدایت کی تھی، جس کے بعد گورنر ہاؤس کے سٹاف کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کابینہ کے کل حلف اٹھانے کا امکان ہے۔