ڈالر مزید کتنا سستا ہوسکتا ہے ؟؟ماہرین نے خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستا ن میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کئی دن سے کمی دیکھنے میں آرہی ہے ،جمعہ کے روز بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپیہ 15 پیسے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر 224 روپے کا ہوگیا۔ رواں ہفتے اب تک انٹربینک میں ڈالر 14 روپے 37 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کی قسط کے ساتھ ساتھ ڈالر کی سمگلنگ اور سٹے بازی روکنے کے اثرات مارکیٹ میں نظر آرہے ہیں۔سٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر ڈاکٹر مرتضی سید نے کہا ہے کہ کچھ ہی عرصے میں ڈالر کی قیمت کم ہوکر حقیقی قدر پر واپس آجائے گی۔ڈالر 190 روپے کے اصل ریٹ پر واپس جاسکتا ہے۔فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا تھا کہ ڈالر کی قدر مصنوعی انداز میں بڑھائی گئی تھی،ڈالر کی اصل ویلیو 180روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
میٹیس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ روپیہ آج مستحکم ہے کیونکہ ملک کو ملنے والی رقم راستے میں ہے، برآمدی آمدنی اور ترسیلات زر جمع ہو رہی ہیں اور انٹربینک میں کوئی ہلچل نہیں ہے۔ہفتے میں ڈالر 14 روپے 37 پیسے سستا ہونے سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرض کا بوجھ 1700 ارب روپے کم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کے پر کٹ گئے: انٹربینک میں روپیہ مسلسل مضبوط ہونے لگا