سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے محرم الحرام میں امن وامان کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری، گورنر پنجاب کا بڑا اعلان
نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں آج 5 سے 10 اگست تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی، تاہم بچوں ، بزرگوں اور صحافیوں کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔