(24نیوز) پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے ہیں۔ موروثی سیاست کے خلاف اندر سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ ملتان میں تحریک انصاف کا کارکن این اے 157 کے الیکشن میں آزاد حیثیت میں الیکشن میں کھڑا ہوگیا۔ انجینئروسیم خان نے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے۔
بتایا گیا ہےکہ ملتان میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور حلقہ این اے 157 سے پارٹی امیدوار مہر بانو قریشی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
ملتان میں پی ٹی آئی کارکن اپنی ہی پارٹی امیدوار مہر بانو قریشی کے خلاف الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے پہنچ گئے اور موروثی سیاست نا منظور نامنظور کے نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے موروثی سیاست کے خاتمے کی بات کی تھی، پی پی 217 ملتان میں بھی شاہ محمود نے اپنے بیٹے زین قریشی کو ٹکٹ دیا، این اے 157 میں بھی اپنی بیٹی کو ٹکٹ دے دیا، شاہ محمود قریشی کو اپنی بیٹی کے علاوہ کوئی امیدوار نظر نہیں آیا؟
پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما انجینئر وسیم عباس کا کہنا ہے کہ اگر پارٹی نے ٹکٹ نہ دیا تو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا۔