(24نیوز)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا پی پی 209 خانیوال میں پولنگ 2 اکتوبر کو ہوگی،امیدوار کاغذات نامزدگی 15 سے 17 اگست تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ امیدواروں کی انتخابی نشانات یکم ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔فیصل نیازی خانیوال میں حلقہ پی پی 209 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:موبائل فون سروس بند، شیڈول جاری کردیا گیا
ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور
Aug 05, 2022 | 17:33:PM