ڈالر سستا ہونے پر سونے کی قدر میں بھی بڑی کمی ریکارڈ

Aug 05, 2022 | 17:44:PM
ڈالر ،سستا ،سونے کی قدر ،بڑی کمی ،ریکارڈ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کو آنکھیں دکھانا شروع کیں تو سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی ہوگئی۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

نئے بیان کے مطابق سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 1115 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی 10 گرام نئی قیمت 1 لاکھ 21 ہزار 656 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں دراڑ پڑگئی

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کا اجافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سونے کی فی اونس نئی قیمت 1788 ڈالر ہوگئی ہے۔ صرافہ بازار ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور اماراتی درہم سستا ہونے پر سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔