(24نیوز) انٹربینک کے بعد اب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان تھم گئی ہے۔ آج ایک ہی دن میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہوا ہے۔ جس کے بعد ڈالر 226 سے کم ہوکر 222 کی سطح پر آگیا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یورو 226 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 2 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نئی قیمت 270 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر سستا ہونے پر سونے کی قدر میں بھی بڑی کمی ریکارڈ
امارتی درہم 20پیسے کمی سے 60.80روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 10پیسے کمی سے 58.60 روپے کا ہوگیا۔