(24 نیوز)توشہ خانہ کیس میں پی ڈی ایم کی عمران خان کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں پی ڈی ایم کی عمران خان کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،الیکشن کمیشن 18 اگست کو نااہلی کی درخواست پرسماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری کی تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج