ملتان ضمنی الیکشن سے قبل پیپلزپارٹی کے امیدوارعلی موسیٰ گیلانی کیلئے اچھی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملتان کے حلقے این اے 157 کے ضمنی الیکشن سے قبل پیپلزپارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی کیلئے اچھی خبر آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق این اے 157 کے ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروںکیجانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاسلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی بیٹی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔
ن لیگ کے عبدالغفار ڈوگر پیپلزپارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی کے حق میں دستبردارہو گئے ہیں،مسلم لیگ ن کے سابقہ امیدوار عبدالغفار ڈوگر نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔
پیپلزپارٹی کے امیدوارعلی موسیٰ گیلانی پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار بن گئے ،عبدالغفار ڈوگر نے وزیراعظم کے کہنے پر کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ،ذرائع کا کہناہے کہ عبدالغفار ڈوگر کو وزیراعظم کا مشیر بھی بنایا جا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس،عمران خان کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر