اسمبلیاں تحلیل،تحریک انصاف نے حکومت کو ڈیڈ لائن دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ائندہ 48 گھنٹے میں اسلام آباد میں ایک بڑا جلسے کریں گے ، جس میں ہم حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دیں گے ۔فواد چودھری نے کہا کہ ہم اس حکومت کو ایک ماہ سے زیادہ وقت نہیں ، زیادہ وقت دیا تو ملکی معیشت مزید تباہی کے دہانے پر پہنچ جائیگی۔ان کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت بہت وقت دیا مگر وہ الیکشن کرانے کیلئے تیار نظر نہیں آرہے الیکشن کمیشن بھی ن لیگ کی محبت میں عدالتوں کی پروانہیں کررہا۔
تحریک انصا ف کے ارکان کے استعفوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قاسم سوری تمام استعفے پہلے ہی منظور کرچکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ممنوعہ فنڈنگ کیس ، عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری