لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ، سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈامہم پرافواجِ پاکستان کا اہم بیان 

Aug 05, 2022 | 19:57:PM
لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ، سوشل میڈیا، منفی پروپیگنڈا مہم، افواج پاکستان، اہم اور بڑا بیان،
کیپشن: لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈامہم پرافواجِ پاکستان کا اہم اور بڑا بیان سامنے آگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی،شہدا فیمیلز اور افواج پاکستان کے رینک اینڈ فائل میں غم وغصہ اوراضطراب ہے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے،کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مہم چلائی گئی،یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور قابل مذمت ہیں .

یہ بھی پڑھیں: ملتان ضمنی الیکشن سے قبل پیپلزپارٹی کے امیدوارعلی موسیٰ گیلانی کیلئے اچھی خبر آگئی