(24 نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے کہاہے کہ ایمن الظواہری معاملے پر وزارت خارجہ واضح بیان جاری کر چکا ہے ،وزارت خارجہ کے واضح بیان کے بعد اس قسم کی گفتگو کا تک نہیں بنتا تھا،بے جا قسم کا بیان دیاجاتا ہے جس کے کوئی ثبوت نہیں ہوتے،ان کا کہناتھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ افغانستان میں ڈرون حملے کیلئے پاکستان کی زمین استعمال ہو۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے کہاہے کہ یکم اگست کو ہیلی کاپٹر کا افسوسناک حادثہ ہو،ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف تھا ،میجرجنرل بابر افتخار کاکہناتھاکہ لسبیلہ کے قریب موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کو حادثہ ہوا،حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا شروع کردیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے سے دل آزاری ہوئی،بے حس حلقوں نے سوشل میڈیا پر انتہائی غلط مہم چلائی،قوم شہدا کیساتھ کھڑی ہے، قوم کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔
میجرجنرل بابر افتخار نے کہاکہ شہدا کے لواحقین کوسوشل میڈیا پر منفی مہم سے بہت دکھ ہوا ہے،بے حسی کارویہ قابل مذمت ہے،ایسے عناصر کو مسترد کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ضمنی الیکشن سے قبل پیپلزپارٹی کے امیدوارعلی موسیٰ گیلانی کیلئے اچھی خبر آگئی