صبح سویرے طاقتور زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملک کے مختلف علاقے ایک بار پھر زلزلے سے لرز اُٹھے، سوات سمیت دیگر علاقوں میں 5.4 شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سوات،مانسہرہ،بٹگرام،تورغراورملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: جس کا کام اسی کو ساجھے، وزیر اعظم شہباز شریف انڈر پاس کا افتتاح کئے بغیر ہی لوٹ گئے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 150 تھی۔ اس کے علاوہ بونیر اور اپرہزارہ ڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
واضح رہے کہ زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔
زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔