مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں،سلسلہ کب تک رہے گا؟ہائی الرٹ جاری 

Aug 05, 2023 | 09:47:AM
مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں،سلسلہ کب تک رہے گا؟ہائی الرٹ جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پل پل بدلتا موسم، اسلام آباد، پنجاب کے بعض علاقوں، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے،صوبے بھر میں بارشوں کا سلسلہ 7 اگست تک جاری رہے گا ، اس دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے  جبکہ کچھ شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے ۔

رات گئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، گجرات اور گوجرانوالہ میں تیز بارش بارش ہوئی،تھرپارکر، بدین، خیرپور اور رحیم یار خان میں بھی بارش سے فصلیں متاثر ہوئیں جبکہ لوئر دیر میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب گئے، تالاش نالے میں طغیانی سے دیر پشاور شاہراہ بند ہو گئی جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں،محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب کے بعض علاقوں، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے جبکہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم گرم لیکن بعض علاقوں میں بارش متوقع ہے،بارکھان، ژوب، خضدار اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  تنخواہوں میں بڑا اضافہ، سرکاری ملازمین کی سنی گئی

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے  جس سے زیریں علاقوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے ۔ 

دوسری جانب پی ڈی ایم نے متعلقہ اداروں کو مراسلے کے ذریعے صورتحال سے آگاہ کردیا ہے ، مراسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری مکمل رکھیں۔