(24نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کا کیس آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے لیکن وکیل صاحبان عدالت سے بھاگ گئے ہیں،ملزم نے 342 کا بیان ریکارڈ کیا اور سائن کیا، سائن کا مطلب ملزم نے جرم قبول کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللّٰہ تارڑ نے کہا کہ یہ پاکستان تاریخ کا انوکھا ٹرائل ہے، 11 ماہ میں ملزم صرف چار بار پیش ہوا، توشہ خانہ کے تحائف آپ نے بیچے، قوم کو آپ پر اعتبار نہیں ہے، عدالت میں ملزم ہے نہ وکیل ہے، اگر عدالتوں سے ریلیف دیا جائے تو باقی ملزموں کو بھی ریلیف ملے، زیور ڈکلیئر نہیں کر رہے لیکن بکریاں ڈکلیئر کی جا رہی ہیں، بکریاں ہر سال سامنے آ رہی ہیں جبکہ زیور چھپایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارہ ہائی،تحریک انصاف نے بڑا قدم اٹھا لیا